ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / دوسرا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 74رنز سے ہرا یا

دوسرا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 74رنز سے ہرا یا

Mon, 10 Apr 2017 18:31:00  SO Admin   S.O. News Service

کراسٹ چرچ،10اپریل(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اسی کی سرزمین پر 74 رنز سے شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لئے 283 رنز کا ہدف ملا تھا۔ لیکن اس کی پوری ٹیم 208 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ میزبان ٹیم کے دو کھلاڑیوں نرس اور ہولڈر نے بہت کوشش کی کہ میچ کسی طرح ان کے ہاتھ سے نہ نکلے لیکن باقی بیٹسمین اس کوشش میں بری طرح ناکام رہے۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے ہولڈر اور نرس جب تک کریز پر رہے اسکور میں تیزی سے اضافہ ہوتا رہا۔ ہولڈر سے سب سے زیادہ68 رنز بنائے جبکہ دوسرا بڑا اسکور کرنے والے نرس تھے جنہوں نے44رنز بنائے۔ باقی کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی 20رنز تک بھی نہ پہنچ سکا۔یہی وجہ تھی کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو میچ پر گرفت میں حاصل کرنے میں دیر لگی۔ایک موقع پر تو یہ لگاتا تھا کہ شاید ساری ٹیم 150رنز کے ا?س پاس ا?و?ٹ جائے گی اور پاکستان کو ایک بڑے مارجن سے جیتنے کا موقع مل جائے گا۔ لیکن، ہولڈر اور نرس کی ذمے دارانہ بیٹنگ نے پاکستان کو بہت بڑے مارجن کے ساتھ جیتنے کا موقع نہیں دیا۔
پاکستان کی طرح ہی ویسٹ انڈیز کے اوپنر اتوار کے میچ میں کوئی خاص کارنامہ انجام نہ دے سکے اور صرف 23رنز ہی مجموعی اسکور میں جوڑ سکے۔لوئس 13 اور والٹن صرف 10رنز بناسکے۔ لوئس کو عامر نے ایل بھی ڈبلیو کیا جبکہ والٹن جنید خان کی بال پر حسن علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔تیسرا وکٹ ہوپ کا گرا انہوں نے 15 رنز بنائے۔ انہیں حسن علی کی گیند پر شاداب خان نے کیچ کیا۔ ابھی کچھ ہی دیر گزری تھی کہ ویسٹ انڈیز کو ایک اور نقصان اٹھانا پڑا۔پاول جو ابھی گیارہ ہی رنز بناسکے تھے انہیں حسن علی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے اپنا شکار بنالیا۔ اس طرح ویسٹ انڈیز کے چار کھلاڑی 51رنز پر پویلین لوٹ گئے۔پانچواں وکٹ جیسن محمد کا گرا۔ ان کا بہت ہی مشکل کیچ سرفراز نے وکٹ کے پیچھے لیا حتیٰ کہ وہ گر بھی گئے لیکن ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر ہی دم لیا۔ جیسن نے 16بالز پر صرف ایک رن بنایا تھا۔کارٹر کو محمد حفیظ نے ایل بی ڈبلیوآؤٹ کیا۔ اس وقت تک بھی ویسٹ انڈیز مجموعی طور پر 75ہی رنز بناسکی تھی۔ اس وقت تک کسی بھی کھلاڑی کا سب سے زیادہ اسکور 15رنز تھا۔ یہ تھے ہوپ۔ ان کے علاوہ ہولڈر نے باقی کھلاڑیوں کے مقابلے میں نسبتاً بڑا اسکور کیا۔ساتویں وکٹ کی ساجھے داری میں ہولڈر اور نرس نے تحمل مزاجی کا مظاہرہ کیا اور اسکور کو 75رنز سے بڑھاتے ہوئے133رنز تک لے گئے۔ دونوں نے 58رنز کی پارٹنر شپ کی۔ تاہم، حسن علی نے نرس کو 44رنز کے انفرادی اسکور پر ایل بھی ڈبلیوآؤٹ کردیا۔


Share: